مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی وقت کا ضیاع ہے، سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی وقت کا ضیاع ہے، قوم میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی سے بات بننےوالی نہیں، سچ سامنے لانے کے لیئے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر بات کے موقع پر آج اسمبلی میں قائد ایوان موجود نہیں تھے، قائدایوان کی موجود نہ ہونے سےحکومت کی سنجیدگی کااندازہ ہوتا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ساہیوال پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے، حکومتی وزرا سانحہ ساہیوال پر غیر ذمہدارانہ بیانات سے گریز کریں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی میں جو ان کیمرا بریفنگ دی گئی ہے اس پر ہم مطمئن نہیں ہیں۔