(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

 تربت میں بم دھماکہ ۔4 افراد زخمی

تربت میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں بم دھماکہ نیشنل بینک روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیاجن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو سڑک کنارے کھڑی تھی۔بم دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔