سندھ کے صحت کے نظام کو سلام ہے۔ فائل فوٹو
سندھ کے صحت کے نظام کو سلام ہے۔ فائل فوٹو

اپوزیشن کا نعیم الحق کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان

اپوزیشن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نعیم الحق کے ٹوئٹ نے اسپیکر کا استحقاق مجروح کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اسپیکر، اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو دھمکایا ہے، نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں اور ان کی اپنی حکومت میں کیا پوزیشن ہے ؟ یہ معلوم نہیں۔
نواز شریف کے متعلق انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے جیل میں ہیں، ان کی طبعیت ناساز ہے لہٰذا حکومت کو فوری طور پر ان کی صحت سے متعلق امور کو دیکھنا چاہیے
سید خورشید د شاہ نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت ایوان میں بحث ہونا تھی لیکن اچانک اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچانک اجلاس کو ملتوی کردینا آئندہ اجلاس کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔