اسٹیٹ بینک نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالرموصول ہونے کی تصدیق کر دی
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں،جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم 22 جنوری 2019 کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وصول کی گئی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے کی منظوری دی تھی،2 ارب ڈالرز آئندہ دو اقساط میں موصول ہوں گے۔ مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 اعشاریہ 25 بلین ڈالرز ہو جائیں گے۔