ایم اے جناح روڈ پر روکی گئی ڈبل نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نکلی۔
کراچی پولیس نے عوام کی نشاندہی پر ایم اے جناح روڈ پر ایک ڈبل کیبن والی مشکوک گاڑی کو روکا تھا۔
مشکوک گاڑی پر ڈبل نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس میں موجود سادہ لباس شخص مسلح بھی تھے، گاڑی پر پولیس سائرن بھی لگا ہوا تھا۔
جب ڈرائیور سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے گھر پر تعینات ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گاڑی کی ملکیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گارڈز نجی سیکیورٹی ایجنسی کے ہیں اور میرے گھر پر ہی رہتے ہیں۔
باوردی نہ ہونے کی منطق پیش کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بغیر وردی کے رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وردی سردی کا مقابلہ نہیں کر پاتی۔