صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو اہلکار فوراََ ً موقع پر پہنچے اورآگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے سے لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد میں ریلوےلائن کے ساتھ محلہ گلزار پورہ میں محمد خالد نامی شخص کے گھر میں رات کو لیکج کی وجہ سے گیس جمع ہوگئی اور صبح خالد کی بہن نے ماچس جلائی تو آتشزدگی کے ساتھ زوردار دھماکا ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے دھماکے سے گھرمنہدم ہوگیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔