پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

حکومت کا 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان

حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جب کہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 4 کیٹگریز ہیں، پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے جنت ہے، 175 ممالک کو ای ویزہ سہولت دے دی گئی۔ 50 ممالک کو ویزہ آن ارائیول سہولت دے دی گئی۔ 50 ملکوں کو ایئر پورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دیا جائے گا۔ بزنس ویزے کی سہولت 96 ملکوں تک بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک کارڈ کی مدت 3 سال تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسٹوڈنٹس کے لیے ویزہ مدت 2 سال بڑھا دی گئی ہے، سیاحوں کو کنٹونمنٹ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے لیے این او سی کی ضرورت نہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک طرف کہتی ہے وزیر اعظم ایوان میں نہیں آتے، میں نے کسی کو برا نہیں کہا یا گالی نہیں دی۔ یہاں تو ذاتیات پر فقرے کسے جاتے ہیں، اپوزیشن کو وزیر اعظم کا بھی احترام کرنا ہوگا۔ حیران ہوں شہباز شریف نے کل سلیکٹڈ وزیر اعظم کہا، جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی وہ کہیں آپ کہاں سے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو امریکا کے ساتھ تعلقات کیا تھے، 12 سال بعد متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان آئے، پاکستان پھر افغانستان کے استحکام میں کردار ادا کر رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا سربراہ بنانے کا مخالف تھا، اصولی طور پر ان کو جیل میں ہونا چاہیئے، جن کے چہروں پر خون لگا ہے وہ ساہیوال واقعے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے، آج ہم یورپ اور مشرق وسطیٰ پر کہاں کھڑے ہیں۔ کوئی 5 ماہ میں ایسا کردار ادا نہیں کر سکتا تھا، ماڈل ٹاؤن میں منصوبہ بندی کے تحت قتل عام کیا گیا، ساہیوال واقعہ تو غلطی سے ہوا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ساہیوال سانحہ پر گرفتاریاں بھی کی ہیں، شہباز شریف دور میں زیادہ ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔ تھوڑی شرم ہوتی تو 2، 3 سال ٹی وی سے غائب رہتے، ہم بحیثیت حکومت اس ایوان کو مچھلی منڈی بننے نہیں دیں گے۔ پاکستان کو نہیں سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔