وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہمیں حکومت سے نہیں پاکستان کے مستقبل سے غرض ہے، حکومت جاتی ہے تو چلی جائے، اصولوں پر سودا نہیں کریں گے۔
عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے یہ سب اکٹھے ہورہے ہیں، ان کا اکٹھا ہونا بڑے خطرے کی بات ہے،یہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگ کہتے ہیں جھک جائو، مل جائو، کوئی راستہ نکالو، یہ اکثریت توڑ دیں گے، یہ حلفیوں کو ملا لیں لیکن میں عمران خان کا پیغام دے دوں کہ یہ اگرسارے بھی مل جائیں تو عمران خان کی قیادت میں اکیلے مقابلہ کریں گے۔
شاہ محمودقریشی نے جلسے کے شرکاسے پوچھا کہ کیا تم بھی ساتھ دوگے، پولیس والا جعلی پرچے کاٹے گا، تم گبھرا جائوگے، تم ڈر جائوگے اس پر انہوں نے کہا کہ نہیں ہم نہیں ڈریں گے، ہم ان سب کا تنہا مقابلہ کریں گے۔