کار کی فائل فوٹو
کار کی فائل فوٹو

سانحہ ساہیوال۔گاڑی کے اندر سے فائرنگ ہوئی یا نہیں۔ماہرین جائزہ لیں گے

سانحہ ساہیوال میں مارے گئے ذیشان کی گاڑی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پہنچادی گئی،ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کےماہرین گاڑی کامعائنہ کریں گے۔
فرانزک ذرائع کے مطابق، ماہرین چلنے والی گولیوں کے فاصلے کا تعین کریں گے،گاڑی کےاندرسے فائرنگ ہوئی یانہیں اس کابھی تعین کیا جائےگا،گاڑی پرچلنےوالی گولیوں کی ڈائریکشن کابھی معائنہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق گولیوں کے خول پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں،کارروائی میں استعمال ہونیوالی رائفلز،پستول فرانزک کے لیے نہیں بھجوائے گئے۔
دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے دو عینی شاہدین کے بیان قلمبند کر لیے۔
سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 2 عینی شاہدین کے بیان قلم بند کر لیے۔
عینی شاہدین کو بیان قلمبند کروانے کے لئے پولیس ریسٹ ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین میں دو افراد شامل ہیں جن کے نام طیب اور مہابت خان بتائے جا رہے ہیں۔
سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈ ی کے گرفتار اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،دہشتگردی کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ممبر جے آئی ٹی ڈی ایس پی فلک شیر کا کہنا تھا کہ ساہیوال : ملزمان ابھی سی ٹی ڈی کے پاس ہیں ، ملزمان جب ہماری حراست میں آئیں گے تب پیش کریں گے ۔