نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کے طبی معائنے کے لیے نیامیڈیکل بورڈ تشکیل

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کے لئے نیا 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔
نئےمیڈیکل بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل نئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد شریف خان، ڈاکٹرمحمد طلحہ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر سجاداحمد، بریگیڈئیرعبدالحمید صدیقی اوربریگیڈئیرعظمت حیات شامل ہیں۔

خصوصی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کرے گا، نوازشریف کے دل کی صحت کے بارے میں رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کوفوری طورپر فراہم کی جائے گی۔