ثاقب شیرانی (فائل فوٹو)
ثاقب شیرانی (فائل فوٹو)

وزیر اعظم کی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ایک اور رکن مستعفی

وزیر اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن ماہر معاشیات ثاقب شیرانی نےاستعفیٰ دے دیا۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے اراکین کی استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک کے بعد ایک استعفیٰ دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ثاقب شیرانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر کو بھجوا دیا ہے جس میں انہوں ںے استعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہیں تاہم ای اے سی کے ایک کے بعد ایک استعفیٰ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ثاقب شیرانی کے استعفیٰ کی وجہ میکرو اکنامک فریم ورک کے لیے اقتصادی مشاورتی کونسل کو نظر انداز کرنا ہے۔ ثاقب شیرانی پیپلز پارٹی کے دور میں وزارت خزانہ میں معاشیات کے عہدے پر فائز تھے۔

اس سے قبل اقتصادی مشاورتی کونسل کے تین ممبران بھی مستعفیٰ ہو چکے ہیں جن میں عاطف میاں، ڈاکٹر عمران رسول اور عاصم اعجاز خواجہ شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد ماہرین معاشیات پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل قائم کی تھی۔