وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 15 فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دئیے جائیں گے۔
لاہور میں واہگہ بارڈر پر ورلڈ کسٹمز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک کو اسمگلنگ فری ملک بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں، منی بجٹ اصلاحات کیلئے لایا گیا۔ بجٹ اصلاحات سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، اس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ موبائل فون رجسٹریشن میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی، پندرہ فروری کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دئیے جائیں گے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے جلد نکل جائیں گے۔