جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی جعلی حکمرانوں کواور جعلی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا، دوبارہ مینڈیٹ چرانےکی کوشش کی تو تمہاراحشرماضی کےحکمرانوں سےبھی بدترہوگا۔
انہوں نے ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکمرانوں کو قوم پرمزید مسلط نہیں ہونے دیں گے،یہ مجمع جعلی حکمرانوں کا تختہ الٹ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی باراسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے،پی ٹی آئی کےرکن نےپارلیمنٹ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی،اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کامطلب فلسطینی سرزمین پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار تل ابیب سے طیارہ عمان پر رکنےکےبعد اسلام آباد آتاہے،اسرائیلی طیارہ خفیہ کیوں آیا؟دال میں کچھ کالا نہیں دال ہی کالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلے پر بھی لڑنا ہے ،کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔یہ پہلی حکومت ہےجس کے پالیسی بیان میں کشمیر کا کوئی تذکرہ نہیں ،کشمیریوں کوایک دوسرے سے ملانے کیلیے راستہ کیوں نہیں کھولاجاتا۔
انہوں نے کہا کہ50سال پہلے والاکراچی توآدھی آبادی کے خاتمے سے ہی سامنےآسکتاہے، 1 کروڑنوکریاں دینےکی بات کی تھی ،اس سےزیادہ توتم نےبےروزگارکردیے ہیں
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرگئی ہے،مہنگائی سوسےدوسوفیصدبڑھ گئی ہے۔قرضوں کےحجم میں اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ17 فروری کو مردان اور 24فروری کو بدین میں ملین مارچ ہوگا۔