فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان۔پاکستانی قونصلیٹ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصلیٹ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایک خاتون نے بیگ میں دستی بم چھپا کرقونصلیٹ میں داخل ہونے کوشش کی جسے گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہرمزارشریف میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ کی بندش کا فیصلہ ایک واقعہ کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا،ایک خاتون بیگ میں دستی بم چھپا کر قونصل خانہ میں داخل ہونا چاہتی تھی جسے مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی ملنے تک ویزا سروس اور پاکستانی قونصل خانہ بند رہے گا۔