قومی شاہراہوں پر دھند کا راج، حدنگاہ صرف 50میٹر تک رہ گئی

ملک کی قومی شاہراہوں پرمختلف مقامات پرشدیددھندکاراج ہے،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں رات سے اورسندھ میں صبح کےاوقات میں دھندپڑرہی ہے،آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارووال روڈپرمیرپورسےککےموڑتک شدیددھندکے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہےجبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےجبکہ ملتان،بستی ملوک،لودھراں اوربہاولپوربائی پاس پربھی شدیددھندکامنظر ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوںسے سفرکےدوران گاڑیوں پرفوگ لائٹس استعمال کرنے کی درخواست کی ہےکیونکہ متاثرہ علاقوں میں حدنگاہ50میٹررہ گئی۔

ترجمان موٹروے کامزید کہنا تھا کہ شہری دھندکےدوران غیرضروری سفرسےگریزکریںاور موٹروےہیلپ لائن130اورہم سفرایپ سےمعلومات حاصل کرکے سفر کریں