کراچی کے سرکاری اسپتالوں سے ادویات چرانے والے 3ملزمان گرفتار

کراچی کے سرکاری اسپتالوں سے سرکاری ادویات چوری کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے، کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ادویات کی چوری اورفروخت میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر کےمطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں سےدوائیں چوری کرکے بلیک میں فروخت کئے جانے کے انکشاف کے بعد کراچی پولیس نے اتحاد ٹائون کے مفتی محمود چوک کے قریب واقعہ گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمدکرلیں.

کراچی پولیس نے کارروائی کےدوران لیاری جنرل اسپتال کے تین ملازمین عباس گوہر اور اکبر گرفتارجو اسپتال کے عملے کی ملی بھگت سےادویات چوری کرتے تھے.

علاقہ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان پہلے ادویات کا سرکاری لیبل ہٹادیتے تھے جس کے بعد انہیں سستے داموں مختلف اسٹورز پر بیچ دیا جاتا تھا ۔