سعودی حکومت نے ملک میں مزید سینماگھر کھولنے کااعلان کردیا،آج سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے سینماگھر کاافتتاح ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے آئندہ 5 سال میں 15 شہروں میں 40 سینماگھر کھولنے کا اعلان کیا ہے، خواتین کے حقوق اور خاص طور پر عوام کو قانونی طور پر تفریح کے مواقعےدیئے جانے کو ایک غیر معمولی اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں آئندہ سالوں میں مزید سینما گھر کھولنے کااعلان ڈائریکٹر بصری وسمعی کارپوریشن حمزہ الغبیشی نے گورنرمکہ مکرمہ سےملاقات کے بعد کیا،انہوں نے کہاکہ آئندہ2سال میں جدہ میں5سنیماگھرکھولےجائیں گے۔
ڈائریکٹر بصری وسمعی کارپوریشن حمزہ الغبیشی کے مطابق پہلاسنیما گھرریڈسی مال کمپلیکس میں کھولا جائے گا، جدہ میں پہلےسنیماگھرکاافتتاح آج ہوگا۔
یہ اقدام مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی کا حصہ ہے،2030 تک 25 سعودی شہروں میں350 سینما تھیٹر کھولے جائیں گے۔سعودی عرب میں سینما کے لیے پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی کودیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 1980 سے قبل سعودی عرب میں سینما گھر موجود تھے لیکن پھر حالات نے پلٹا کھایا اور سینما گھروں کو بند کر کے ممنوع قرار دے دیا گیاتھا۔