صوابی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق

مکان کے ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.

               
January 28, 2019 · اہم خبریں, قومی

صوابی کے علاقے یوسی سوڈھیر سلو میں مکان کی کچی چھت اچانک گرنے سے ماں، بیٹی اور2 بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق مکان کے ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور بیٹے شامل ہیں۔

پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔