ساہیوال میں کار پر پولیس فائرنگ کے بعد زندہ بچنے والا تیسرا بچہ جو زخمی ہوا ہے
ساہیوال میں کار پر پولیس فائرنگ کے بعد زندہ بچنے والا تیسرا بچہ جو زخمی ہوا ہے۔فائل فوٹو

سانحہ ساہیوال ۔چاروں افراد کے سر میں گولیاں ماری گئیں

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال میں فائرنگ سے مارے جانے والوں کو 34 کے قریب گولیاں ماری گئیں۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس سے اس کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں بھی گولیاں لگیں۔اریبہ کو پشت سےسینے کےدائیں جانب 9 سینٹی میٹرکےایریا میں 4 گولیاں لگیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیلہ کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایک گولی سر میں لگی۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کو کل 11 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک سر میں لگی۔ ڈرائیور ذیشان کو 13 گولیاں لگیں، سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق6 سال کی منیبہ کے ہاتھ میں شیشہ نہیں گولی لگی تھی،منیبہ کےدائیں ہاتھ میں سامنےسےگولی لگی اور پار ہو گئی، عمیر کی دائیں ران میں گولی لگی اور آر پار ہوگئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ قریب سے گولیاں مارنے کی وجہ سے چاروں لوگوں کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی تھی۔