فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کومکمل طورپرپاکستان میں کرانا چاہتے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن دبئی میں آخری ایڈیشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے21کروڑمیں سے15کروڑلوگ کرکٹ،سیاست کےایکسپرٹ ہیں،فلم،موسیقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
وزیراطلاعات فواد چویدری سے معروف چینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کے وفد نے ملاقات کی،کمپنی نے پاکستان میں فلم،میوزک کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فلمیں کسی بھی ملک کی ثقافت اوراقدار کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں،ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم پروڈیوسر تھا،پھر فلم سازی میں کمی آئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نےسیاحت ،کھیل،سرمایہ کاری کے فروغ کیلیےنیا ویزا رجیم متعارف کروایاہے ہم چاہتے ہیں ہمارے فنکار کثیرالجہت ثقافت کوموسیقی کے ذریعے فروغ د یں۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی موسیقی برصغیر سمیت دیگرعلاقوں میں مقبول ہے،حکومت لوک ورثہ کے معدوم ہوتےموسیقی کےآلات کومحفوظ بنانےکیلیےاقدامات کررہی ہے،ہماری دھرتی نے استاد نصرت فتح علی خان جیسا عظیم موسیقار پیدا کیا۔