ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کو دھمکیاں

واٹس ایپ پیغام میں اسامہ قادری سے 25لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے

               
January 28, 2019 · اہم خبریں, قومی
اسامہ قادری کی فائل فوٹو

اسامہ قادری کی فائل فوٹو

کراچی سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں واٹس ایپ پیغام میں 25لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے۔

اسامہ قادری کا کہنا ہے کہ بی افریقہ سے آپریٹ ہونے والےنمبرسےپیغامات آئے، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ پارٹی کو آگاہ کردیا ہے، پارٹی نے کمشنر کو خط لکھ دیا کہ سیکیورٹی فراہم کی جائے،کئی بار کہنے کے باوجود تاحال سیکیورٹی نہیں دی گئی ۔

واضع رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی  کامران اختر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔