وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو مکمل تحفظ اور قانونی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ وہ جس طرح چاہیں گے تحقیقات بھی اسی طرح ہی ہونگی، ناقص تفتیش کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں ہیں.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک واقعہ تھا طاہر داوڑکا قتل اور سانحہ قابل مذمت ہے۔
حکومت نے جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پرسخت کارروائی کرتے ہوئے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاجبکہ ماضی میں افسران کو بچانے کی کوشش کی جاتی تھی ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے متاثرین کو بلایا ہوتا تو ملاقات ضرور ہوتی ، اس معاملے پر وزارت داخلہ سے پوچھیں گے کہ معاملے میں ابہام اور گڑبڑ کیوں کی جارہی ہے۔