شکرگڑھ،نارووال،ظفروال روڈپرحدنگاہ50میٹر رہ گئی

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

               
January 29, 2019 · اہم خبریں, قومی

ملک کی قومی شاہراہوں پرآج بھی مختلف مقامات پرشدیددھندکاراج ہے،پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں بھی شدید دھندپڑرہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شکرگڑھ،نارووال،ظفروال روڈپرحدنگاہ50میٹر رہ گئی جبکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں سے سفرکےدوران گاڑیوں پرفوگ لائٹس استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان موٹروے کامزید کہنا تھا کہ شہری دھندکےدوران غیرضروری سفرسےگریزکریں اور موٹروےہیلپ لائن130اورہم سفرایپ سےمعلومات حاصل کرکے سفر کریں