آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آج رات تک پاکستان چھوڑ دے گی۔
سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی نظرثانی اپیل مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےآسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ نے آئین و قانون کے مطابق نظر ثانی درخواست مسترد کی ، عدالت نے کہاکہ یہ ایسا کیس نہ ہوتا تو گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ۔
انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بارے سب علماء نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے باوجود قتل کردیں گے اس لیے انہیں بیرون ملک جانا چاہیے ،میں اسی ملک میں رہوں گا میں اقلیتوں کو مقدمات میں مدد کروں گا ۔
سیف الملوک نے کہا کہ آسیہ آج رات تک پاکستان چھوڑ دے گی،جب تک اللہ نے زند گی لکھی ہے کام جاری رکھیں گے۔
آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے مزید کہا کہ ریاست آئین کے تحت ذمہ دار ہے اسے معلوم ہے کہ اسکی ڈیوٹی کیا ہے ،روٹین میں قانون کے مطابق سب کچھ ہوا آسیہ کے لیے کچھ خاص نہیں ہوا۔