راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔فائل فوٹو
راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا۔فائل فوٹو

چینی قونصلیٹ حملے کا سہولت کار شارجہ سے گرفتار

کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشتگردی عبداللہ شیخ کے مطابق چینی قونصلیٹ پرحملے کے وقت سہولت کار شہر میں موجود تھا۔

ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے مطابق ملزم کوحملے کیلیے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کی، ملزم کے رابطے بیرون ممالک سے بھی ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 23 نومبر کو کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا اور ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔