فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں میں گھرمیں دھماکہ سے 6 افرادجاں بحق

بنوں میں گھرمیں  زور داردھماکے سے6 افرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے تھانہ حویدکی کی حدود میں ایک گھر میں زور دار   دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا،مرنے والوں میں میاں بیوی اور4 بچے  شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ اسکول ٹیچربرکت اللہ کے گھرمیں ہوا،لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا  گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔