ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں دوریاں بڑھ گئیں، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے عشائیہ کا بائیکاٹ کر دیا۔
سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی کوعشائیہ میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔
عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے میئر کراچی اور ایم کیوایم پر تنقید کرنا بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے بھی سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان میئر کراچی پر بلا وجہ الزام تراشی اور تنقید کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔