بنگلہ دیش نے پاکستان کی نامزد خاتون ہائی کمشنرکا نام مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش نے پاکستانی کی نامزد ہائی کمشنر تقلین سیدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی جگہ نیا نام مانگا ہے۔
بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزماں صدیقی گزشتہ سال فروری 2018 میں ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور رفیع الزماں صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق رفیع الزماں صدیقی کی جگہ دفتر خارجہ میں ڈی جی ثقلین سیدہ کو ہائی کمشنر نامزد کیا گیا تھا تاہم بنگلا دیش نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا اورنام مسترد کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔