کوہاٹ میں فائرنگ سےایک خواجہ سرا جاں بحق،2زخمی

زخمی خواجہ سراؤں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

               
January 30, 2019 · اہم خبریں, قومی

کوہاٹ کے علاقے جٹہ اسماعیل خیل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق خواجہ سرا اشفاق دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رات کے آخری پہر بانڈہ داؤد شاہ سے واپس آ رہا تھا کہ انڈس ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ خواجہ سرا اشفاق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے، ملزمان واقعے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا، مرنے والے خواجہ سرا اور ایک شدید زخمی کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔