پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقا میں ڈیم فنڈ ریزنگ مہم چلائی گی جس میں عمران خان کادستخط شدہ بیٹ اورگیند نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ڈیم فنڈریزنگ مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے،کپتان شعیب ملک سمیت محمد حفیظ،حسن علی،شاداب خان،امام الحق،عثمان شنواری اوردیگر شامل ہوں گے۔
فیصل جاوید کا کہناتھا کہ ڈیمزفنڈریزنگ مہم میں بیرون ملک پاکستانیوں کا جذبہ قبل تحسین ہے،اب تک ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ ڈالا ،ساؤتھ افریقہ میں بڑی تعداد میں بسنے والے پاکستانی ڈیمزفنڈ میں بھرپورحصہ ڈالیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان میں پانی کے بحران پرانشا للہ قابو پا لیں گے۔