اسلامی نظریاتی کونسل نے حج سبسڈی جائز قراردیدی
اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حج سبسڈی کو جائز قرار دیدیا ہے اور کہاہے کہ حکومت اجتماعی سبسڈی دے سکتی ہے ۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حتمی خدوخال کےلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، کمیٹی ڈاکٹرفرخندہ ضیاء،علامہ عارف واحدی پرمشتمل ہوگی،جبکہ خورشید ندیم اورڈاکٹر انور بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔
اسلام آباد میںاسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی ڈرافٹ تیارکرکے اسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوائےگی، کمیٹی کی سفارشات وفاقی حکومت کوارسال کی جائیں گی۔