اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع
اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع

پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش

اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں صرف 59 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 59 پیسے کمی کر کے 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 68 پیسے کمی کے بعد 102 روپے فی لیٹر کرنے کا کہا ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 92 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سمری کی منظوری دئیے جانے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔