سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان 14سے18فروری کے درمیان پاکستان کا دورہ کریںگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہدکےدورےپرپاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی سرمایہ کاری کااعلان متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کےدوران 14 ارب ڈالرکےمعاہدےہونگے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔