مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی بننے جارہی ہے جس میں سکھایا جائے گا کہ قرض کس طرح مانگتے ہیں اوروہ گاڑیاں جو بک گئی ہیں،ان کو کیسے چلا کر آتے ہیں؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےطلال چوہدری نے کہا کہ اسد عمر سے پوچھا جائے کہ مہنگا ئی عروج پر ہے اور آپ ر وز نئے ٹیکس لگاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ دیکھو میں دال سے روٹی کھارہاہوں۔
ساہیوال کے معاملے پر صدر مملکت کہتے ہیں کہ دیکھ لو میں لائن میں کھڑا ہوں، علیمہ خان کے معاملے پر ان کے بھائی کہتے ہیں کہ میری قمیض میں دوسوراخ ہیں، یہ ساری تحریک انصاف کی ڈرامے بازیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سارے معاملات سے نظریں ہٹانے کیلئے 18ویں ترمیم جیسے متنازع معاملات کوچھیڑتی ہے۔