پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو حکومت کی جانب سے پبلک ا کاونٹس کمیٹی کے حکومتی رکن کیلیے نامزد کردیا ہے
شہباز شریف کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے بعد شیخ رشید وزیراعظم سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی نامزدگی کیلیے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے خود بھی وزیر اعظم عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن بھی خواجہ سعد رفیق کوسابق اسپیکرایاز صادق کی جگہ رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ایاز صادق اسپیکرکو رکینت ختم کرنے کیلیے درخواست دیں گے اس کے بعد ان جگہ خواجہ سعد رفیق رکن بن جائیں گے۔