کراچی میں رات گئے ہلکی اورتیز بارش-موسم مزید سردہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر تیز بارش کا پانی کھڑاہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ حسب معمول شہری انتظامیہ غائب ہے۔

کراچی کے علاقوں کلفٹن ،لسبیلہ،گلشن اقبال ،سہراب گوٹھ، ڈیفنس فیز2، 4اور6،گلستان جوہر،نارتھ کراچی میں میں رات گئے ہلکی اورتیز بارش ہوئی ، بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے،شہر کے مختلف مقامات پر تیز بارش کا پانی کھڑاہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ حسب معمول شہری انتظامیہ غائب ہے۔

حیدرآبادمیں تیزہواؤں کےساتھ ہلکی بارش کے بعدسردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے شہرحب لسبیلہ اورگردونواح کے علاوہ ڈیرہ بگٹی،سوئی،پیرکوہ اورگردونواح میں بھی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تیزبارش کی وجہ سےمالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیرمیں برف باری اورلینڈسلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص ڈویژن ،بنوں،ڈی آئی خان،ملتان،ساہیوال،بہاولپور،ڈی جی خان ڈویژن ،بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان،کشمیرمیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے۔