سانحہ ساہیوال میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ آج ہوگی، گزشتہ روز مدعی اور عینی شاہدین کے نہ آنے کے باعث شناخت پریڈ نہیں ہوسکی تھی۔
دو روز تک شناخت پریڈ میں ناکامی کے بعد آج ایک بار پھر سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی شناخت کے لیے عینی شاہدین کو بلایا گیا ہے۔
قبل ازیں میڈیا پر مقتول خلیل کے بھائی مدعی جلیل کی یہ بات وائرل تھی کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، بلکہ جوڈیشل کمیشن بننے پر ہی پیش ہوں گے۔