سانحہ ساہیوال، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سانحہ میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ،وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں جے آئی ٹی کالعدم قراردینےاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
خلیل نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جبکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی طور قرار دیکر تحقیقات سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ساہیوال میں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں 13 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔