برطانیہ کو مطلوب ملزم کو سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے گرفتارکرلیا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ چوہدری اخلاق حسین کوسانگلہ ہل میں ہونے والے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے، ملزم کو برطانوی عدالت 19 سال قید کی سزا سنا چکی ہے، ملزم 2 بار ریپ اور ایک بار ریپ کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کےمطابق ٹرائل کے دوران اخلاق حسین برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا جس کی گرفتار ی کیلیے2017 سے پاکستان سے رابطہ تھا۔