اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع
اوگرا نے پیٹرول 20 روپے70پیسے، ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، ذرائع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر  ہوگی۔

 اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی ky بعد 82 روپے 25 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے یکم فروری سے ہوگا۔