وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو
وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو

نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفے دیدیے

قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفی دے دیا اور مزید کام کرنے سے معذرت کر لی۔

جن 6 سینئراسیکیوٹرز نےاسعفیٰ دیاہے ان میں زاہد حسین بالادی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹرز نے  اپنےاستعفے پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج د یے ہیں،مستعفی ہونے والے تمام اہلکاروں نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹرز ایک لاکھ دس ہزار سے چالیس ہزار کے درمیان تنخواہیں لے رہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ تنخواہیں بڑھا کر ایڈووکیٹ جنرل کے پراسیکیوٹرز کے برابر کی جائیں۔

مستعفی ہونے والوں کا مؤقف تھا کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن محکمے نے حوصلہ افرائی نہیں کی، ہم بڑے بیورو کریٹس کیخلاف کیسز چلاتے ہیں جس کے لیے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی جاتی اور کام کا دباؤ بھی بہت زیادہ تھا۔

یاد رہے کہ نیب کراچی ان دنوں شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی پیروی کررہا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز کے اسعفی دینے کے باعث میگا کرپشن کے تمام کیسز التوا کا شکار ہوں گے۔