وزیراعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹس ‘کے نام سے بانڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے پاکستانی جن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس ہیں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
تین سال کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.25 فیصداور پانچ سال پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔
پاکستان بناو سرٹیفکیٹس میں کم سے کم سرمایہ کاری کی حد 5 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں ہو گی۔
یہ سرمایہ کاری’ پاکستان بناو‘ ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی، ہر سرمایہ کار کو اکائونٹ آپریٹ کرنے کےلیے خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا۔