حمزہ شہباز تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے جبکہ 12 فروری کو ان کی وطن واپسی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کودس دن کے لئے بیرون ملک دورے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ،حمزہ شہباز تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے اور 12 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے حمزہ شہباز نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے حمزہ شہباز کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کو 10روز کے لئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز 10 دن کے بعدواپس آ کر انکوائری کا سامنا کریں ۔