آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ریلیاں نکالی گئیں۔ چارسدہ میں ایک بڑی ریلی کے بعد تحریک لبیک کے قائم مقام امیر ڈاکٹر شفیق امینی نے گرفتاری پیش کی۔ آسیہ کی بریت کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد انہوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔
داتا دربار کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی بھی شریک ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بھی جمعہ کو یوم احتجاج کی کال دے رکھی تھی اور جے یوآئی کے تحت بھی مظاہرے ہوئے۔
تحریک لبیک کے قائم مقام امیر علامہ شفیق امینی نے گرفتاری دینے سے قبل چارسدہ میں بڑی ریلی کی قیادت کی
چارسدہ میں علامہ شفیق امینی گرفتاری پیش کرنے سے قبل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے
ریلی سے پہلے علامہ شفیق امینی نے چارسدہ کے علاقے حاجی آباد میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا
کراچی میں ریلی مزار قائد کے قریب سے گزر رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کے باوجود لوگوں نے شرکت کی
کراچی میں ریلی مزار قائد کے قریب سے گزر رہی ہے
لاہور میں مظاہرین داتا دربار کے سامنے جمع ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے
لاہور میں داتا دربار کے سامنے مظاہرے کا منظر
لاہور میں ریلی داتا دربار کی جانب بڑھ رہی ہے
لاہور میں داتا دربار کی طرف بڑھنے والی ریلی سے رہنما خطاب کرتے ہوئے۔ علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی بھی شریک تھے
ہمیں اپنے آئینی اورجمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو
کوئی رٹہ میں ہونے والا مظاہرہ۔ کئی علاقوں میں مقامی طور پر احتجاجی مظاہرے ہوئے
لاہور کی ریلی کا ایک منظر
آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ہڑتال کی اپیل پر لوگوں نے رضاکارانہ طور پر کاروبار اور دکانیں بند رکھیں
سوات کے علاقے شموزئی میں احتجاج کا منظر۔ کئی علاقوں میں مقامی طور پر بھی مظاہرے ہوئے
کراچی میں بہار شریعت مسجد کے باہر مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ بھی کی۔