مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعدرفیق کو حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنےمیں ہردفعہ غیر ضروری تاخیرکی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سعدرفیق کاپی اےسی میں شمولیت کانوٹیفکیشن جاری کرنےمیں تاخیرکی جا رہی ہے، سعد رفیق کو پی اے سی میں شامل کرنےمیں تاخیر پارلیمانی روایت کیخلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےسعد رفیق کوپی اے سی میں ایازصادق کی جگہ شامل کرنےکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔