کوئٹہ میں ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نےسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزکابائیکاٹ ختم کرنےکااعلان کر دیا۔
ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعدصوبائی وزیرصحت کےہمراہ پریس کانفرنس میں بائیکاٹ ختم کرنےکااعلان کیا۔
چیئرمین ڈاکٹرزایکشن کا کہنا تھا کہ او پی ڈیزکابائیکاٹ وزیرصحت کی یقین دہانی پر ختم کیاگیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی 5 کروڑ تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں بازیابی کی تحقیقات کی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کا اغوا اور بازیابی سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضع رہے کہ نیور سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا ہونے کے بعد سے ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی اور دیگر ڈاکٹروں کی تنظیموں کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے کوئٹہ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ ڈیڑھ ماہ سےجاری تھا۔
نیور سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو اغواکاروں نے5کروڑ تاوان کے بدلے دو روز قبل رہا کر دیا تھا۔