اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 6 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 66 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 250 روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 430 ڈالر سے بڑھ کر 460 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔
پاکستان میںایل پی جی کی قیمتوں میں 6500 روپے فی ٹن اضافہ ہوا، اوگرا نے بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اوگرا نے ماہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں5 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ کیا ہے اور اب ایل پی جی 115.3کی بجائے 120.8 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 66 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے اضافہ کر دیا ۔اب گھریلو سلنڈر 1361کی بجائے 1428 روپے اور کمرشل سلنڈر 5240 کی بجائے 5493 روپے میں دستیاب ہوگا۔