وزیراعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا ایک روزہ دور کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو دوپہر لاہور پہنچیں گے، دن بھر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سےملاقاتیں بھی کریں گے
وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات اورپولیس ریفارمز سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے صوبائی پارٹی قیادت ملاقاتیں بھی کرے گی ۔ وزیر اعظم اتوار کی شام کو ہی واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔