امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات
امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا، وفاقی وزیر اطلاعات

کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا کہ بھارت لاکھ کوشش کر لے، مقبوضہ وادی میں جاری بربریت دنیا سے چھپ نہیں سکتی۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی کہنے پر مجبور ہو گئے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔
اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کیلیے جدوجہد جاری ہے۔ ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے۔ ہمارا مسئلہ کشمیر کے ساتھ جگہ کا نہیں جیسے بھارت کے لیے ہے، کشمیر پاکستان سے روحانی تعلق ہے جیسے ہم چھوڑ نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر 1947ء کا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ کشمیر کی جدوجہد دو سو سال پرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1832ء میں جب ہمارے لوگوں نے قربانیاں دیں ان کے سر کاٹے گئے، لوگوں کی کھالیں درخت پر لٹکائی گئیں۔ ڈوگرہ فوج کا واقعہ بھی سامنے ہے جب بائیس لوگ شہید ہو گئے اور اذان مکمل کی گئی۔