نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نواز شریف کو سروسز ہسپتال پہنچانے سے پہلے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں دل کا مرض بڑھ جانے کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا۔
نواز شریف کو سروسز ہسپتال پہنچانے سے پہلے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی جس میں انھیں ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ ایک روز قبل میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔
ڈاکٹرز نے نوازشریف کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ ان کی ای سی جی اور ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے بھی لیے تھے۔